دہشت گردی اور نظریہُ اسلامی - 0 views
-
Muslim Academy on 08 Aug 12۱۱ ستمبر ۲۰۰۱ کے بعد جو سب سے اہم مسئلہ سامنے آیا وہ دہشت گردی کا تھا ۔ ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے بعد جو صورتحال دہشت گردی کے حوالے سے بنی اس کا سامنا آج تک کرنا پڑ رہا ہے ۔ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کیا ۔ اور اس کے ساتھ ہی امریکہ نے برطانیہ اور دوسرے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر ۷ اکتوبر کو افغانستان پر حملہ کر دیا ۔ امریکہ نے جن افراد کا نام منظر عام پر لایا بدقسمتی سے وہ مسلمان افراد کے نام تھے۔ اس کے علاوہ امریکہ نے اسامہ بن لادن اور القائدہ اورطالبان کے خلاف بھی اعلان جنگ کیا بہر حال مئی ۲۰۱۱ میں امریکہ نے اسامہ بن لادن کو پاکستان میں ہلاک کرنے کا دعوٰی کر دیا ۔ اس خونی جنگ میں امریکہ نے اس کے بعد عراق پر حملہ کیا اور بہت سے بے گناہ مسلمان مرد و خواتین کو شہید کر دیا گیا اور یہ جنگ آج تک جاری ہے اگر یہ کہا جائے کہ یہ جنگ اسلام کے خلاف ہے تو بجا نہ ہو گا کیونکہ اس جنگ میں جتنا مسلم ممالک کو نقصان اٹھانا پڑا وہ ناقابل بیان ہے ۔