دور جدید اور اسلام میں حجاب کی کیا اہمیت ہے ۔ - 0 views
-
Muslim Academy on 02 Aug 12اسلام میں حجاب کی بہت اہمیت ہے۔ اسلام میں عورتوں کو پردہ کا حکم ہے، پردہ حیا کا ضامن ہے اللہ خود پاک ہے اور حیا کو پسند کرتا ہے۔ اللہ (عزوجل) اور اس کے رسول ﷺ کی فرمانبرداری حجاب اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ایک زریعہ ہے کیونکہ باحیا عورت کا اسلامی معاشرے میں بہت عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اور اللہ حیا کو پسند کرتا ہے۔ عجز و انکساری کا پیکر قران پاک میں پردہ کا سختی سے حکم کیا گیا ہے اور اس پر عمل کرنا ہر اس مسلمان عورت پر فرض ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان رکھتی ہے ۔ کیونکہ پردہ عورت کو شیطان کے شر سے محفوظ بنا دیتا ہے۔ طہارت و پاکییزگی حجاب انسان کو بری نظر اور فتنا سے محفوظ رکھتا ہے قران شریف میں ایک جگہ ارشاد ہوتا ہے کہ ''اور جب تم نبی ﷺ کے گھر والوں (ان کی ازواجہ مطہرات) سے کچھ مانگو یا ان سے کچھ پوچھو تو پردہ کے پیچھے سے مانگو یہ تمہارے اور ان کے دلوں کے لیے بہتر ہے'' حجاب تقویٰ کی علامت ہے حجاب تقویٰ حاصل کرنے کا زریعہ ہے اسلام ایک مکمل دین حیات ہے اور تقویٰ ہی انسان کو اللہ کے قریب لے جاتا ہے ۔