لندن اولمپکس ولیج میں غیر مسلموں کا قبول اسلام - 0 views
-
Muslim Academy on 08 Aug 12لندن میں برطانیہ کی مسلم کمیونٹی کہ جس کا نام ''مسلم ورلڈ یوتھ آرگنائزیشن '' نے لندن اولمپکس کا بھرپور موقع اٹھا کر مسلم کمیونٹی نے غیر مسلم کھلاڑیوں اور وہاں آنے والے شائقین میں اسلام کی تبلیغ کرنا شروع کر دی ۔ اور اس کا اثر یہ ہوا کہ اب تک ۶۰ لوگوں نے اسلام کی دعوت کو قبول کر لیا اور مشرف با اسلام ہو گئے ۔ مسلم ورلڈ یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے اس کے علاوہ مختلف سٹالز پر اسلامی پمفلٹس اور دعوتی ویڈویوز تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں ۔ اس اولمپک کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ اس میں مختلف ممالک کہ جس میں امریکہ، کینڈا ، یورپ ، ایشیا اور افریقہ سے آئے ہوئے اولمپک کی تقریبات دیکھنے والوں کو اسلام کے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں اور اس میں بہت لوگ بڑی دلچسپی سے اسلام سے متعلق معلومات کو پرھتے ہیں اور اس میں اب تک ۶۰ لوگوں نے اسلام کی دعوت قبول کی اور مسلم ورلڈ یوتھ آرگنائزیشن نے اپنا دائرہ کار صرف اولمپک تک محدود نہیں رکھا بلکہ ملک کے دوسرے حصوں میں اپنے ورکرز کو چوکنا رکھا ہوا ہے ۔ اولمپکس کی گرما گرمی میں اور رمضان کی پابرکت گھڑیوں میں اس مہم کو اور بھی قوت ملی اور اس کو اور بھی اثر انداز کردیا ہے ۔ اور اس مہم کا آغاز اولملپکس کے آغاز سے ہی کر دیا گیا تھا ۔