عہد رسالت پر مفصل نوٹ ۔ حضوراکرم ﷺ اور عربوں کی حکومت کی ابتداء - 0 views
-
ishaqm0165 on 27 May 17حضوراکرم ﷺ اور عربوں کی حکومت کی ابتداء۔ حضور ﷺ کی ابتدائی زندگی مبارکہ۔مورخین عرب نے حضرت محمدﷺ کی پیدائش کے وقت کے مختلف عجائبات کا وقوع میں آنا بیان کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ حضور ﷺ کی ولادت کے وقت دنیا متزلزل ہو گئی اور مجوسیوں کے آتشکدے کی آگ بجھ گئی۔شیاطین آسمان سے نیچے گرا دیے گئے ۔شہنشاہ خسرو کے قصر کے چودہ کنگرے نہایت زور سے گر پڑے اور اس کی آواز دور تک گئی، گویا اس تباہی کا نمونہ تھا جو کل سلطنت ایران پر عنقریب آنے والی تھی