ٹک ٹاک پر پابندی،اقرار الحسن حکومت کے خلاف ہو گئے ... ہر چیز کے بگاڑ کا حل اسے بند کر دینا نہیں ہوتا،اقرارالحسن - 0 views
-
newsspotss on 10 Oct 20لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2020ء) گزشتہ روز جب سے حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی ہے تب سے اب تک ہر طرف ٹک ٹاک کے تذکرے سنائی دے رہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن کے ارکان سے لے کر ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ حکومت کے اس فیصلے کو مثبت اور منفی انداز میں سراہتے اور تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔سوشل میڈیا ایپ پر پابندی کے بعد مشہور و معروف ٹک ٹاکرز کی تو سوشل میڈیا پر ایسی ایسی میمز سامنے آ رہی ہیں کہ ہنسی کے فوارے چھوٹ جاتے ہیں جبکہ اپوزیشن کے کچھ ارکان نے حکومت کے اس فیصلے کو چین کے خلاف ایکشن قرار دیا ہے اور کہاہے کہ ایسے اقدامات سے ہم بھارت اور امریکہ کی ایما پر کھڑے نظر آتے ہیں۔